کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثر بیسمہ کے عوام بےیارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ نام نہاد حکومت نام نہاد امدادی کام کو بھی فخریہ انداز سے پیش کرنے میں اپنی ثانی نہیں رکھتی۔نیشنل پارٹی عوام کے اس دکھ و غم اور پریشانی میں ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زلزلہ سے متاثرہ ببیسمہ کے علاقے کلی ساجد کا دورہ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی واشک کے جنرل سیکرٹری رحیم اللہ ایڈوکیٹ تحصیل صدر امداد اللہ سمالانی۔جنرل سیکرٹری احسان اللہ عیسی زئی۔سنیئر رہنما محمد اعظم سمالانی ۔علی احمد عیسی زءحاجی عبد الباقی بلوچ عبدالرحیم بلوچ بی ایس او کا رہنما قمبر حمید بلوچ اور منور بلوچ سمیت دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔نیشنل پارٹی کے صدر نے متاثرہ خاندانوں سے حال احوال کرتے ہوئے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ نےکلی ساجد کو مکمل طور پر مہندم ہو گیا ہے۔رات کو باہر سونے کے وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ متاثرہ عوام اب بھی بے یارو مددگار ہے۔گرم دھوپ میں بے آسرا ہے۔ کھانے پینے کی قلت ہے، کءلوگ ذہنی و فزیکلی طور پر کمزور ہورہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا جو حکومت کی نااہلی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ آواران میں زلزلے کے بعد ریلیف کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے بسیمہ میں بھی ایسے ہی اقدامات کریں۔عوام کو کھانے پینے کی اشیا و علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔مکانات کی فوری تعمیر کو یقیینی بنایا جائے۔
