سندھ میں گورنر راج ، آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ، اٹارنی جنرل

سندھ میں گورنر راج ، آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ، اٹارنی جنرل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کویقین دلایا ہے کہ آئین کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ہے، کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت میں آئینی آپشن پر ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ آئینی آپشن کا مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا، کراچی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے یہ بھی ایک آئینی آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق چاہتا ہے کراچی میں غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر اور ایڈوائزری کمیٹی مل کر کام کرے اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں وزیر اعلیٰ سندھ کویقین دلایا ہےکہ گورنر راج اور آئین کا آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ہے، کراچی کےمسائل کےحل کیلئے وفاقی حکومت کےادارے مدد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!