عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر دروازے پر دستک دونگا ‘ حاجی زابد ریکی

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر دروازے پر دستک دونگا ‘ حاجی زابد ریکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشک:جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ آئی جی ایف سی ساوتھ جنرل سرفراز علی نے میرے دعوت پر بلوچستان کے سب سے پسماندہ ترین ضلع واشک کا دورہ کرکے اہل واشک کے دل جیت لی ہے آئی ایف سی ساوتھ جنرل سرفراز علی نے واشک میں بجلی اسکول ہسپتال کی حالت زار کو بہتر بنانے سمیت دیگر اجتماعی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ آئی جی ایف سی سے واشک ٹو ناگ روڑ کو پختہ کرکے سی پیک سے ملانے اور واشک کو بجلی کی فراہمی کا اہم مطالعبہ کی ہے واشک ٹو ناگ روڑ کی تعمیر سے واشک میں خوشحالی کا آغاز ہو کر غریب لوگوں کی معاشی حالات میں بہتری ہو گی کیونکہ واشک انتہائی پسماندہ ضلع ہے واشک میں پینے کا صاف پانی نہیں واشک میں سیکنڑوں بچے اور بچیاں اسکولوں سے دور ہیں اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن سعید آحمد عمرانی کی موجودگی پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیئے میدان میں ہیں واشک کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور لوگوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیئے ہر دروازے پر دستک دونگا اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑونگا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ آئی جی ایف سی ساوتھ جنرل سرفراز علی ایک مخلص اور سچے انسان ہیں اور پسماندگی ناخواندگی کے خلاف دل میں رکھتے ہیں ان سے واشک میں اجتماعی مسائل کی حل کی امید رکھتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!