آئی جی ایف سی میجر جنرل سرفراز علی نے گزشتہ دنوں جاں بحق ہونے والے طالبعلم حیات بلوچ کے لواحقین سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیات بلوچ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اور یقین دلایا کہ ایف سی بحثیت ادارہ حیات بلوچ کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے – حیات بلوچ کے والد اور بھائی نے اس کیس میں ایف سی کی بروقت کارروائی کو سراہا جس میں ملزم کو بغیر کسی دباوۤ یا تاخیر کے پولیس کے حوالے کیا گیا اور معاملے کی تفتیش میں مدد کی – اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حیات بلوچ کے اہل خانہ نے اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کی کارروائی پر مطمئن نظر آئے۔۔ یاد رہے کہ یہ آئی جی ایف سی کی حیات بلوچ کے والد سے پہلے ملاقات نہیں بلکہ واقع کے فوری بعد ائی جی ایف سی نے جاں بحق طالبعلم کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی تھی اور بر وقت انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عمایدین سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔ اور ایسے واقعات گوکہ افسوس ناک ہیں مگر ہمارے اس عوام دوست عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، ایف سی بلوچستان ہمیشہ بلا تفریق حق اور مظلوم کا ساتھ دیتی رہے گی۔






