بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حیات بلوچ کو انصاف دلانے ، ایف سی ہٹاو مہم 21 ستمبر سے  شروع کرنے کا اعلان

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حیات بلوچ کو انصاف دلانے ، ایف سی ہٹاو مہم 21 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے حیات بلوچ کو انصاف کے فراہمی کے لئے بلوچستان سے ایف سی ہٹاو مہم کے تحت بلوچستان بھر میں احتجاجی کیمپ لگائے جائنگے جسکا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا بی ایس او کے تحت مختلف زون میں مرکزی شیڈول کے مطابق احتجاجی کیمپ لگائے جائنگے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے نوجوانوں کی احتجاجی پروگرامز میں کثیر تعداد میں شرکت کو بی ایس او قابل تعریف قرار دیتی ہے بی ایس او کے تمام زونز تمام تر توانائی حیات بلوچ کو انصاف کے فراہمی کے لگائے بلوچ یکجہتی کے تحت احتجاجی پروگرامز میں بھرپور شرکت کرے 22 تاریخ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے حمایت کا اعلان کرتے ہے جبکہ بی ایس او کے تمام زونز کو تاکید کی گئی ہے کہ برمش یکجہتی کمیٹی میں جسطرح بی ایس او کے دوستوں نے بھرپور قرار ادا کیا تھا اب بھی حیات بلوچ کو انصاف دو تحریک میں بھرپور کردار ادا کرے بی ایس او کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ بلوچستان بھر میں منعقد ہونگے تمام زونز کو بھوک ہڑتالی کیمپس کے انعقاد کی تاکید کی گئی ہے چیئرمین بی ایس او نے مزید کہا ہے بلوچستان میں ایف سی سمیت دیگر ادارے بلوچ عوام کو دوسرے درجے کی نظر سے دیکھتے ہے جوکہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ بلوچ قوم کے حوالے سے ریاستی پالیسی و زہنیت کا حصہ ہے جب تک بلوچستان کے معاملات کو حقیقی سیاسی لوگوں کے اختیار میں نہیں دی جاتی سیکیورٹی کے نام پر بلوچ قوم کو غدار قرار دیتے رہنگے اسی طرح کے مظالم کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ اس بلوچ دشمن زہنیت کے تحت ہزاروں بلوچ نوجوان لاپتہ و شہید ہوچکے ہے بلوچ نوجوانوں نے موجودہ وقت و حالات کے مطابق کتاب و قلم کے زریعے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکو بھی طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے لیکن تمام تر مظالم و خوف و ہراس کے باوجود نوجوانوں کی سیاسی و علمی مزاحمت قابل ستائش ہے بی ایس او اتحاد و یکجہتی کو ہی قومی مسائل کا حل قرار دیتی ہے برمش بلوچ احتجاجی تحریک کے بعد اب شہید بلوچ کو انصاف فراہمی تحریک نے واضح کر دیا ہے کہ بلوچ قوم کسی بھی خوف و دہشت کا شکار نہیں ہوگی بلکہ شہداء کے خون کا بدلہ اپنے شعور کے زریعے لے گی بی ایس او انسانی حقوق کے اداروں و میڈیا میں موجود حقیقی صحافیوں سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور آواز بلند کرے ۔ بی ایس او کے تحت مختلف زون میں مرکزی شیڈول کے مطابق احتجاجی کیمپ لگائے جائنگے ۔21 اگست خاران، 22 اگست اوستہ محمد، 23 مستونگ ،24 نوشکی ،25 تربت ،26 خضدار، 27 سوراب ، 28 پنجگور ،29 وڈھ ،30 سبی، 31 کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ منعقد ہونگے تمام باشعور و غیور بلوچ عوام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!