سنجے دت کا ابتدائی علاج بھارت میں شروع

سنجے دت کا ابتدائی علاج بھارت میں شروع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بولی وڈ سنجو بابا کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کے ساتھ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ علاج کے لیے جلد امریکا چلے جائیں گے تاہم اب ان کی اہلیہ منائتا دت نے تصدیق کی ہے کہ سنجے دت ابتدائی علاج بھارت میں کروائیں گے۔ چند روز قبل اب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے شہر ممبئی کے ہسپتال میں سنجے دت کی کیموتھراپی شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ اور انہیں لیلاوتی ہسپتال اور کوکیلا بین ہسپتال جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو سنجے دت کو کوکیلا بین ہسپتال جانے سے چند منٹ قبل ان کی رہائش گاہ کے باہر دیکھا گیا، جہاں ان کے ساتھ دونوں بہنیں پریا اور نمرتا جبکہ اہلیہ منائتا دت بھی موجود تھیں ہسپتال جاتے وقت اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے سنجے دت نے کہا تھا کہ ‘میرے لیے دعا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!