حکومت ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ‘ اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس میں اپنا شوق پورا کرے ‘ سردار عبدالرحمان کھیتران

حکومت ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ‘ اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس میں اپنا شوق پورا کرے ‘ سردار عبدالرحمان کھیتران

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ہے اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس میں اپنا شوق پورا کریں حکومت ہر سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ہیں موجودہ حکومت بھاگنے والی نہیں ہیں اپوزیشن اگر تنقید نہیں کرئے گی تو اپوزیشن کیسے کہلائی گی وزیراعلی جام کمال اتحادیوں کے ساتھ ملکر محنت لگن سے کام کررہے ہیں جلد بازی میں آنے والوں کو کہتے ہیں وقت کاانتظار کریں آئندہ عام انتخابات میں عوامی عدالت میں عوام خود فیصلہ کرلی گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دو سالہ عرصے کے دوران بلوچستان میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی پہلی مرتبہ تمام حلقوں کا یکساں طورپر دیکھ کر اور اضلاع کے مسائل کے تناظر میں پی ایس ڈی پی میں اسکیمات شامل کئے گئے جس میں اپوزیشن کے حلقے بھی آتے ہیں اپوزیشن خود ترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کرکے حکومت پر تنقید کررہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہیں بلوچستان حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کو وزیراعلی جام کمال پر مکمل اعتماد ہیں اور جام کمال خان ٹیم کو ساتھ لیکر ہی بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس کا شو ق ضرور پورا کریں مگر جہاں تک صوبے میں امن وامان کی صورتحال ہیں تو آج بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے حکومت کی گڈ گورنس اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے آج بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہیں انہوںنے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی حکومت سے پہلی مرتبہ اپنے حقوق پر احتجاج بھی کیا ہے اور کسی صورت بھی بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ اہم ترین منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جس کا سہرا بلوچستان عوامی پارٹی کو جاتا ہیں انہوں نے کہ آئندہ تین سالوں تک صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے ،ترقی اور خوشحالی کو عوام دیکھ لے گی جلد بازی میں آنے والوں کو کہتے ہیں وقت کا انتظار کریں آئندہ عام انتخابات میں عوامی عدالت میں عوام خود فیصلہ کرلی گی مگر صر ف اپنی سیاست کو چمکانے اور بچانے کے خاطر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے ہم ان لوگوں یہ بھی کہتے ہیںکہ اب دور تبدیل ہوگیا ہے عوام کو کھوکھلے نعروں سے مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا کیونکہ عوام بھی بلوچستان کے ترقی اور خوشحالی چاہتی ہیں اور موجود ہ حکومت کا بھی یہی مقصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!