سوراب ، حیات بلوچ کو انصاف فراہمی کے لئے احتجاج ریلی

سوراب ، حیات بلوچ کو انصاف فراہمی کے لئے احتجاج ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سوراب:بی ایس او سوراب ،زون برمش یکجہتی کمیٹی سوراب ‘ بی این پی سوراب ، شہری ایکشن کمیٹی ، پی ایس پی سوراب کے زیراہتمام حیات بلوچ کو انصاف فراہمی کے لئے احتجاج ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں ہوتے ہوتے کرکٹ گرانڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز بینرز و اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیات بلوچ کے شہادت کا واقعہ بلوچدشمنی کا پہلا واقعہ نہیں نہ ہی اسطرح کے واقعات کے ختم کرنے کے لئے سرکاری سطح پر پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے ایک فرد کو عدالت میں پیش کرکے بلوچ دشمنی و نفرت سے بری الذمہ قرار نہیں دی جاسکتی ایسے واقعات کا مقصد نوجوانوں کو خوف زدہ کرکے سرکاری پالیسیوں کو بزور طاقت دوام دینا ہے ۔ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتی ہے بلوچ قوم کے خلاف سرکاری اداروں میں کتنی نفرت موجود یے کہ بلوچ کے قتل عام کی باقائدہ سیکیورٹی فورسز کو لائنسس حاصل ہے حیات بلوچ کو انصاف فراہمی کے لئے طاقت کے استعمال کو ختم کرکے اس واقعے میں شامل تمام کرداروں کو سامنے لانا اور انکو سزا دی جائے اور بلوچستان میں طاقت کے استعمال کے پالیسی کو ختم کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!