کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ سال2018-19میں 638ملین جبکہ پچھلے سال 751ملین کی بچت ہوئی ہے ،موجودہ حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت جاری رکھیںگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں سال 2019-2018 کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں 638.78 ملین روپے کی بچت اور اب سال 2020-2019 کے دوران 751.43 ملین روپے کی بچت کی گئی ہے ۔عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔
