کم وسائل میں عوام کو سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کی زندگیاں خوشگوار ہوجاتی ہے‘ ضیاءلانگو

کم وسائل میں عوام کو سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کی زندگیاں خوشگوار ہوجاتی ہے‘ ضیاءلانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی سے صوبے میں عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، 2 سال قبل جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو اسے پیچیدہ مسائل کا سامنا تھا لیکن وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ا±ن کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے صوبے میں گوڈ گورننس کو یقینی بنایا، کرپشن کو ختم کر کے صوبے میں میرٹ کی بحالی اور اصولی سیاست کو پروان چڑھایا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کے طول و عرض میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جس کے ثمرات اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، صوبے کے 33 اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی منظوری و تعمیر سے نوجون نسل کو اپنا مستقبل روشن نظر آنے لگ گیا کیونکہ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کی بہترین ذہنی نشونما ممکن ہوتی ہے اور وہ بہتر انداز میں ترقی کر پاتے ہیں،اسکے علاوہ صوبائی حکومت نے 2500 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کا جال بچھاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو±ممکن بنایا،کرونا وائرس کے باوجود صحت کے شعبے میں رکارڈ بہتری دیکھنے میں آئی اور صوبائی حکومت نے محکمہ سوشل ویلفئر کے ذریعے 1000 سے زائد غریب و لاچار مریضوں کا علاج کروایا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، وزیر داخلہ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کےلئے 200 ارب مالیت کی 900 اسکیمیں بھی منظور کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!