چاغی( نامہ نگار )مدح صحابہ ریلی سے جرنیل اھلسنت بلوچستان علامہ ثناءاللہ فاروقی مدظلہ العالی ،مولانااحمداللہ فاروقی،مولانامحب اللہ فاروقی، شیرجان قادری، اسامہ حمزہ اورصاحبزادہ ضیاء الرحمن فاروقی خطاب کیئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے نفسانفسی اور بے حسی کی دور میں حضرت عمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی یوم شھادت کو سرکاری سطح پر مناکرپاکستان کے مسقبل کے نونہارنوجوانوں کو عدل فاروقی جیسے خوبیوں سے آراہستہ کیاجائے۔تحفظ بنیاد اسلام بل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی بل کوبلاترمیم نہ صرف صوبوں سے بلکہ وفاقی پارلیمنٹ اورسینٹ سے پاس کرکے آہین پاکستان کاحصہ بنائے۔تاکہ وطن عزیز سے ہر قسم کی مذہبی منافرت،اور فرقہ واریت ختم ہوسکے.انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو آج بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے استعماری طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا جال بچھا دیا ہے ایسے کٹھن حالات میں مسلمانوں کو اللہ تبارک و تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا چائیے اور صحابہ کرام کے اصولوں کی روشنی میں زندگی بسر کرنا ھوگا جنھوں نے انتہائی سادگی اپنا کر پوری دنیا کو اسلام کی روشنی سے منور کردیا ۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں پر اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے اس لیے ہمارا مطالبہ حق بجانب ھوگا کہ خلفائے راشدین کی ایام شہادت کے مواقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جائے ھم اپنے جائز مطالبات سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
