سوشل میڈیا پر10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں ، اسٹیٹ بینک

سوشل میڈیا پر10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں ، اسٹیٹ بینک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر 10 روپے کے کرنس نوٹ کی بندش بارے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں اور کہا کہ 10 روپے کے نوٹ کی تبدیلی کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بھی غلط ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے،نئے نوٹوں کی سیریز سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کسی بھی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ ہوا تو عوام کو باضابطہ آگاہ کیا جائے گا،بند کئے جانے والے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے عوام کو مناسب وقت دیا جائے گا، عوام نوٹوں سے متعلق معلومات صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے