کورونا وائرس بے احتیاطی سے شدت اختیار کر سکتی ہے ‘ لیاقت شاہوانی

کورونا وائرس بے احتیاطی سے شدت اختیار کر سکتی ہے ‘ لیاقت شاہوانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بے احتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس شدت اختیار کرسکتی ہے ،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد اہم معاملہ ہے،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے کے 17اضلاع حساس جبکہ کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں،مجالس سے قبل اور بعد میں امام بارگاہوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گابلکہ تمام داخلی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں،تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا ،کورونا کے کیسز بڑھے تو والدین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد اہم معاملہ ہے محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے بے احتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھیل سکتا ہے مجالس سے قبل اور بعد میں امام بارگاہوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گاتمام داخلی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیںمحرم الحرام کے دوران اشتعال انگیز تقاریر پر کی اجازت نہیں ہوگی ،انہوں نے کہاکہ صرف لائسنس یافتہ زاکرین اور علما ہی مجالس سے خطاب کرسکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں5 محرم تک بلوچستان میں 3702 پولیس، لیویز و دیگر اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ یوم عاشورہ پر 9854 اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،انہوں نے کہاکہ صوبے کی 104 امام بارگاہوں میں مجالس ہوں گی، 17 اضلاع حساس جبکہ کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ بے احتیاطی سے کورونا وائرس شدت اختیار کرسکتاہے ،ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کے اجلاس میں ہوگاکورونا کے کیسز بڑھے تو والدین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!