سبی:مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور مزاد میں خوفناک تصادم ہوا تصادم کے نتیجے میں11 افراد جابنق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے,جبکہ 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں لاشوں اور زخمیوں کو لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس سے سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا،جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی نے واقعے کے بعد سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن سامنے سے آنے والی سیب سے لوڈ مزادٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں 11 افراد جانبحق ہوئے جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ گئے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد کوسی ایم ایچ ریفر کر دیا جائے گا ہسپتال میں طبی امداد دینے کے دوران شدید گرمی کے خون کی کمی کے باعث ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو طبی امداد دینے کے دوران شدید پریشانی کا بھی سامناکرنا پڑا جبکہ جانبحق ہونے والے افرادمیں ڈرائیور عطا محمد،شکور خان،محمد اسحاق،شازین،ضمیر حسین،تاج محمد،طوطی خان،ثاقب،محمد اشرف،صدام حسین ایک خاتون اور شیر خواہ بچی شامل ہیں زخمیوں میں ماسٹر خالد،جمعہ خان،ساجدہ،زینت،فاطمہ بی بی،خیر الدین،نسیم،گلاب خان،مائیں بی بی،ماہ نور،مزمل،جمیل احمد،زہرہ،فیاض احمد،زیتون بی بی شامل ہیں حادثے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ حادثے میں ویگن مکمل طور پر تباہ ہوا ہے دوسری جانب ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی سول ہسپتال سبی پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی نے واقعے کے بعد سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
