خضدار: خضدار،وڈھ بازارکے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں چار افراد موقع پرجاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئےحادثہ دو مزدا گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آئی تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دونوں گاڑیاں آپس میں دھنس گئے اور گاڑیوں میںسوار افراد اندر پھنس گئے اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر خضدار ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیاگیا پولیس کے مطابق حادثے موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے پیش آیا حادثے کے بعد آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیرکے لیے معطل رہی جاں بحق اور لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد انکے علاقے روانہ کردی گئی ہے جاں بحق اورزخمی افرادکا تعلق موسی خیل کوئٹہ اور ڈیرہ غازی اورآڑنجی بتایا جاتاہے جان بحق افرادکے نام عیسی خان ولد یارمحمد عبدالسلام ولد مرک خان امان اللہ ولدثناءاللہ محمود ولد عطاءالرحمان اور زخمی خادم ولد الہی بخش منیراحمد و منظوراحمد وکیل احمد ولد خلیل احمد ہیں پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔






