سردار فتح محمد محمد حسنی کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے ، محمد بخش بلوچ

سردار فتح محمد محمد حسنی کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے ، محمد بخش بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر و ممتاز قبائلی رہنما سردار فتح محمد محمد حسنی و صوبائی وزیر مواصلات میر محمد عارف محمد حسنی کے گھر واقع کلی خدائے رحیم دالبندین کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی ایک پرامن علاقہ ہیں یہاں کے لوگ باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر کچھ ناعاقبت اور شرپسند عناصر کو یہ راس نہیں آتی اور وہ جان بوجھ کر پرامن علاقے کا امن تباہ کررہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ سردار فتح محمد محمد حسنی بلوچستان کا ایک قدآور شخصیت ہیں اسکے گھر پر اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا بلوچستان و بلوچ قوم کے روایات کی منافی ہیں بی این پی بحیثیت قومی پارٹی کے اس طرح کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور ضلع چاغی کے پرامن حالات کو خراب ہونے سے بچائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!