تربت: تمپ اور دشت سے 2 لاشیں برآمد،آبسر میں فائرنگ سے کھلاڑی زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ میر آباد کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت شیر جان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ، لاش کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا، ادھر تحصیل بل نگور کے علاقہ سے پولیس نے ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سلمان ولد لیاقت سکنہ کھڈان دشت کے نام سے کی گئی، جبکہ ہفتہ کی شام آبسر کولواہی بازار کے گراو¿نڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ممتاز ولد نبی داد سکنہ کولواہی بازار آبسر کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے تمبو کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاںبحق ہو گئی پولیس کے مطابق تمبو کے علاقے منجھو شوری میں ایک گھر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک خاتون جاںبحق ہو گئی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔






