اسلام آباد:حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات اور محکمہ تحفظ خوراک کی فوج کے شانہ بشانہ کارروائی کی بدولت ٹڈی دل کا ابتدائی شدید حملہ اب پاکستان کے صرف 2 اضلاع, تھرپارکر (سندھ) اور لسبیلہ (بلوچستان) تک محدود ہو چکا. ` قوم ان لوکسٹ وارئیرز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سخت موسم میں اور بغیر کسی چھٹی کے دن رات محنت کر کے پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا ۔ این ایل سی سی کے مطابق اس مہم کے دوران سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5843 سے زائد افراد اور 767 گاڑیوں نے حصہ لیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک 521032 مربع کلو میٹر کا سروے اور 11187 مربع کلومیٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے جو کہ خطے کے دوسرے ممالک میں سب سے ذیادہ ہے۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 197481 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2531 افراد (بشمول پاک فوج) اور373 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں04۔4 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1159097 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 85592 ایکڑ پر سروے اور 1 ضلع (تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1959 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آ پریشن میں 1177 افراد (بشمول پاک فوج) اور 176 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 47۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 286629 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 139219 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2.22 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 126317 ایکڑ پر سروے اور1 ضلع (لسبیلہ) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 247 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1288 افراد (بشمول پاک فوج) اور 112 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں13۔4 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1164723 ایکڑ پر ا?پریشن کیا جا چکا ہے۔
