کسی ادارے یا شخص کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں، شہزاد اکبر

کسی ادارے یا شخص کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں، شہزاد اکبر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےگذشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے یا شخص کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔ شہزاد اکبر نےاپنے وضاحتی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس محکمہ زراعت کا ذکر کیا تھا جو ن لیگ کے ہونہار انجینئر نما ڈاکٹر شوباز شریف اور صاحبزادی پر مبنی تھا جنہوں نے کمال مہارت سے پیوند لگا کر پوری قوم کو نواز شریف کی بیماری کا یقین دلایا۔مشیر برائے احتساب نے کہا کہ یہ این آر او نیب کی 34 ترامیم کی صورت میں حکومت سے مانگ رہے ہیں جو کسی صورت نہیں ملے گا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ یہاں یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ انکے بیان سے اگر قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق کوئی غلط تاثر پیدا ہوا ہو تو وہ بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے اور کسی ادارے یا شخص کی دل آزادی پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!