ترک صوبے گریسون میں موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال

ترک صوبے گریسون میں موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ترک صوبے گریسون میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ گریسون کے ضلع دیریلی میں موسلا دھار بارشوں سے رہاشی عمارت گر گئیں۔ اس علاقے میں درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ کر کیچڑ اور مٹی میں دھنس گئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ گریسون میں رواں ماہ اگست میں معمول سے ڈیڑھ گنا زائد بارشیں ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں اور بحالی کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!