کرپشن ‘ ناانصافی روکنا وزیراعلی کا فرض ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ ناانصافی اور کرپشن بڑھے ‘ ملک سکندر ایڈووکیٹ

کرپشن ‘ ناانصافی روکنا وزیراعلی کا فرض ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ ناانصافی اور کرپشن بڑھے ‘ ملک سکندر ایڈووکیٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ کرپشن ،ناانصافی روکنا وزیراعلی کا فرض ہے اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اس کامطلب ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ناانصافی اور کرپشن بڑھیں کوئٹہ کے ارکان صوبائی اسمبلی کااحتجاج برحق ہے کوئٹہ کے ٹیوب ویل سے سنجاوی پر کوئی کیسے آکر کام کرسکتاہے محکمہ پی ایچ ای میں جو بھی بھرتیاں کوئٹہ سے باہر کی ہوئی ہیں انہیں فوری طورپر فارغ کرکے کوئٹہ کے اہل نوجوانوں کو موقع دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ ای کوئٹہ میں ہونے والی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن معطل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس تمام معاملے کی تحقیقات کرے اور محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے جس علاقے کی آسامیاں ہوں وہاں پر سب سے پہلے وہی کے لوگوں کو بھرتی ہوناچاہیے اس معاملے کو صوبائی وزیر پی ایچ ای کے موقف تک موخر کیاجائے ساتھ ہی کوئٹہ میں پچھلے ادوار میں ہونے والی بھرتیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیاجائے ۔صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ کلاس فور کی آسامیوں پر پہلا حق علاقے کے نوجوانوں کا ہوتاہے اس معاملے پر یقین دلاتے ہیں کہ وزیراعلی سے بات کرینگے اگر کوئی بے قاعدگی ہوئی ہے تو اس کاازالہ کیاجائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ جب وزیراعلی پی ایچ ای معاملے کا وضاحت دیںگے اس کے بعد اس پر کوئی رولنگ دی جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!