بلوچستان میں کورونا وائرس کے33نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد12560ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپور ٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا کے شبہ میں 444 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 33 افراد میں کورنا کی تشخیص ہوئی ہے،نئے کیسز صوبے کے چھ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں،نئے کیسزکے ساتھ ہی صوبے میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 12560ہوگئی،بلوچستان میں کورونا سے متاثر 11460 متاثرہ افرادصحت یاب ہوئے ہیں، اورایکٹیو کیسز کی تعداد959 ہے،صوبے میں اب تک کورونا سے متاثرہ 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
