دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کے نئے عہدیداروں کا چناو باپ کے صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی گروپ کے لوگوں کا باپ پارٹی کے ضلعی کنونشن میں عدم شرکت کیا بلوچستان میں بننے والی نئی پارٹی باپ میں سرے سے ہی دراڑیں پڑگئے یا اندورنی کہانی کچھ اور ہیں علاقے میں دو سرگرم علاقائی پینلز کے لوگوں کا تعلق باپ پارٹی سے ہیں ایک خان پینل جسکی سربراہی سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کررہے ہیں اور دوسری گروپ الفتح پینل ہیں جسے اسوقت باپ کے صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی کی سپورٹ حاصل ہیں باپ پارٹی ضلع چاغی کے عہدیداروں کے چناو میں صرف خان پینل پلس باپ کے ورکروں نے شرکت کرکے عہدے اپنے ہی گروپ میں بانٹ دیئے جبکہ دوسری طرف الفتح پینل پلس باپ کے کسی بھی ورکرز نے ضلعی کنونشن میں شرکت نہیں کی باپ کے متحرک رہنماؤں صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی اور میر اعجاز خان سنجرانی 2018 کے جنرل الیکشن میں اتحادی تھے الیکشن کے بعد اتحاد میں دراڑیں پڑنے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی کہ دونوں گروپس میں دوریاں ہیں اور اسکا واضح مثال باپ پارٹی کے ضلع چاغی میں ضلعی کنونشن میں صوبائی وزیر کے حمایتیوں کی عدم شرکت نے ظاہر کردیا اب سوال یہ بنتا ہیں کہ کیا دو سال قبل بننے والی پارٹی ضلع چاغی میں دو دھڑوں میں تقسیم کا شکار ہوگیا یا اندرونی معاملات کچھ اور ہیں
