ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی 2019 کا اطلاق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قوانین کے تحت رجسٹرڈ افراد پر ہوگا۔ جبکہ ٹیکس سال 2018 کے تمام کیسز کا انتخاب سائنسی/ خودکار بنیاد پر کیا جائے گا۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے انکم ٹیکس کے 0.76فیصد آڈٹ کیسز کا انتخاب ہوگا جبکہ سلیز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے بلترتیب 1.67 اور 5.65 فیصد کیسز کا انتخاب کیا جائے گا. ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انتخاب سے خارج ہونے کی مختلف کیٹیگریز بھی بنائی گئی ہیں۔ قانون کے مطابق آڈٹ کے لیے متعین پیرامیٹرز خفیہ رکھے جائیں گے۔ متعلقہ محکمے کی آڈٹ پالیسی 2019 کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔






