واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کیلئے بطور صدارتی امیدوار ریپبلکن کی نامزدگی قبول کرلی اور امریکا کو عظیم ترین بنانے کا اعلان بھی کردیا۔ وائٹ ہاوس یں منعقدہ کنونشن میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ریپبلکن کی جانب سے دوسری مدت کیلئے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرلی، اس موقع پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وعظیم تر امریکا اور انتشار کے راستے میں واحد رکاوٹ ہیں ،ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تین سال میں امریکا کیلئے بہت کچھ کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئَی ایس آئی ایس کے لیڈر البغدادی کو مارنا ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن امریکیوں کو مکمل اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دوسری طرف نیویارک میں بلیک لائیوز میٹر تحریک کے تحت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا ٹرمپ امریکا کیلئے خطرہ ہیں ، اس لیے وہ انہیں مزید اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔
