ظفروال: اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواہش مند نوجوان آٹا پیسنے والی مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق، ضلع ناروال کے علاقے ظفروال سے تعلق رکھنے والا حسیب اللہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پنجاب کالج میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناروال کے علاقے ظفروال میں ائک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے موضع پنڈی بوڑی کا رہائشی نوجوان حسیب اللہ کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گیا۔ حسیب اللہ آٹا پیسنے والی مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوا۔ نوجوان اپنے والد کی اس چکی پر پہلے بھی کام کرتا تھا۔ حسیب اپنی 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ حسیب اللہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند تھا، جبکہ اپنے والد سے ہمیشہ کہتا تھا کہ وہ پنجاب کالج میں داخلہ لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔ حسیب اللہ نے میٹرک کے امتحان دئیے تھے۔ حسیب کے انتقال کے بعد والد کو پنجاب کالج سے فون آیا کہ بیٹے کا داخلہ کروا لیں۔ اس پر والد نے جواب دیا کہ حسیب تو اللہ کے پاس چلا گیا
