چاغی ٹو دالبندین منی بس ویگن مالکان نے ضلعی انتظامیہ چاغی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں ، میر عبدالرحیم محمد حسنی

چاغی ٹو دالبندین منی بس ویگن مالکان نے ضلعی انتظامیہ چاغی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں ، میر عبدالرحیم محمد حسنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کسان و ماہی گیری سیکرٹری میر عبدالرحیم محمد حسنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چاغی ٹو دالبندین منی بس ویگن مالکان نے ضلعی انتظامیہ چاغی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ۔کرایہ ڈبل وصول کرنے سے بڑی عوام سفر کرنے گریزاں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ چاغی ٹو دالبندین فی کس کرایہ 100 روپے مقرر کی گئی ہے مگر منی بس ویگن مالکان 200روپے یعنی ڈبل کرایہ وصول کررہےہیں جو کہ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی چاغی کی جانب سے متعد بار الیکٹرانک و پرنٹ بشمول سوشل میڈیا کے ضلعی انتظامیہ اور ارباب اختیار کو آگاہ کرنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ کے کانوں میں سخت روئی ٹونس جانے کی وجہ سے انھیں غریب عوام کی آواز سنائی نہیں دے رہی اس لیے ایک بار پھر انھیں چاغی کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے متعلق بالخصوص منی بس ویگن مالکان کے من مانیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی پھر انتظامیہ کے خلاف دمادم مست قلندر ھوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون اور ایس او پی کے تحت کرایہ ڈبل کردیا گیا تھا مگر اب کرونا وائرس کا شوشہ ختم ھوچکا ہے سارے قصے کہانیاں وہی پرانی ہے مگر چاغی میں اب بھی کرونا وائرس والی ایس او پی کا ڈبل کرایہ وصول کیا جاتا ہے جو کہ ھمیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ۔اس لیے منی بس ویگن مالکان کو اضافی کرایہ وصول کرنے سے روکا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!