وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ جام کمال خان نے عاشورہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیو ں کے نتیجے میں باطل قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ جلوسوں میں شرکاء محتاط رہتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں






