سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی انتقال کر گئے

سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی انتقال کر گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نئی دہلی: بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔ پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بذریعہ ٹویٹ سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ابھیجیت مکھرجی نے لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے والد آر ار اسپتال کے ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش اور پورے ہندوستان کی دعاؤں کے باوجود اس دنیا میں نہیں رہے۔ خیال رہے کہ 13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔ دس اگست کو ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔وہ 11 دسمبر 1935، کو مغربی بنگال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد 1920 سے ہی کانگریس پارٹی میں سرگرم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!