نوشکی ،  دیہی فیڈرز کی بجلی دورانیہ صرف دو گھنٹے کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت

نوشکی ، دیہی فیڈرز کی بجلی دورانیہ صرف دو گھنٹے کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیسکو واپڈا کے جانب سے ضلع کے دیہی فیڈرز کی بجلی دورانیہ صرف دو گھنٹے کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ واپڈا ضلع کے دیہی فیڈرز کے ساتھ ظلم عظیم کررہی ہے ۔دیہی فیڈرز کو صرف دو گھنٹے بجلی فراہمی ناانصافی و ظلم کی بدترین صورت ہے اس ناانصافی کے خلاف زمیندار اور نوشکی کے عوام خاموش نہیں بھیٹیں گے اور انتہائی سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا کے باعث زمینداروں کے فصلوں کو مارکیٹ میں قیمت نہیں ہوئی کورونا کے دوران ہی ٹڈی دل کے حملوں نے فصلات کو تباہ کیا اور زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بناکر رکھ دیا اب رہی سہی کسر واپڈا بجلی لوڈشیڈنگ کے ذریعے پورا کرنے کئ درپے ہیں۔جون جولائی اور اب ستمبر میں بلاجواز واپڈا دیہی فیڈرز کے بجلی ٹائمنگ کرکے زمینداروں اور علاقے کی معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے زمینداروں کے اس سیزن کے زرعی اجناس کپاس اور گاجر کے فصلوں کو پانی وافر مقدار میں ضرورت ہوتا ہے دو گھنٹے کی بجلی فراہمی سے گھریلو صارفین کو پانی کے لیے کافی نہیں فصلوں کو پانی دینا تو دور کی بات ہے انہوں نے کہاکہ زمیندار باقاعدگی کے ساتھ بجلی بل واجبات ادا کررہے ہیں مگر ان سب کے باوجود بلاجواز دیہی فیڈرز کی بجلی دورانیہ صرف دو گھنٹے کرنا ظلم کے مترادف ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء ایم پی اے نوشکی ایم این اے رخشان ڈویژن وزیر اعلی بلوچستان و وفاقی وزیر بجلی و پانی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع نوشکی کے بجلی فیڈرز کو صرف دو گھنٹے بجلی فراہمی کا نوٹس لیکر زمینداروں کو تباہ و برباد ہونے سے بچائے بصورت دیگر نوشکی کے زمیندار عوام کے ساتھ ملکر سخت و شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اور اس تمام کی ذمہ داری واپڈا کیسکو پر عائد ہوگی .دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و ایم پی اے نوشکی میر بابومحمد رحیم مینگل نے نوشکی کے دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوۓ کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور بجلی جو دیہی عوام کو میسر چند سہولیات میں سے ایک سہولت ہے اس سے دیہی عوام کو محروم کرنا عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ واپڈا نوشکی دیہی علاقوں میں بمشکل 2 گھنٹے بجلی فراہم کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام زہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ واپڈا نوشکی کی جانب سے نوشکی کے دیہی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے دیہی علاقوں میں نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ پینے کےپانی کے بوند بوند کیلئے ترسنے پرمجبور ہورہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نوشکی کو چاہئے کہ وہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر کم کرکے عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ختم کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر دوسرے آپشنز پر غور کیاجائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!