قتل کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل، سپریم کورٹ وکیل پر برہم

قتل کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل، سپریم کورٹ وکیل پر برہم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم محمد پنہال کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جہاں ملزم کے وکیل نے عدالت سے ضمانت دینے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو ضمانت دی جائے، وہ سخت بیمار ہے۔ مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری ہے، ملزم کا کسی بھی وقت انتقال ہوسکتا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے وکیل سے کہا کہ آپ مرکزی کیس پر بحث کریں، ہم فیصلہ کردیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس تیار نہ کرنے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیس آپ نے تیار نہیں کیا، ساری کوشش صرف ضمانت حاصل کرنے پر ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ پیپر بکس کو بھی درست تیار نہیں کیا گیا، ہمیں غصہ نہ دلائیں۔ عدالت نے وکیل کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے