سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے ملزم نہال کی درخواست ضمانت مسترد کردی

سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے ملزم نہال کی درخواست ضمانت مسترد کردی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے ملزم نہال کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ملزم ہسپتال سے گرفتار کیا گیا،ملزم وقوعہ سے پہلے ہی ہسپتال میں تھا،محلہ داروں نے خاتون کو محلہ بدر کرنے کی درخواست پولیس کو دے رکھی ہے،مدعی خاتوں کا کردار محلہ داروں کے مطابق مشکوک ہے۔جسٹس قاضی محمد امین نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ ایک تو زیادتی ہوئی دوسرا بیچاری کو محلہ دار نکالنے کے در پے ہو گئے، اگر ملزم ہسپتال میں تھا تو کوئی میڈیکل ریکارڈ دکھا دیں،نجی ہسپتال کا سرٹیفیکیٹ ہم تسلیم نہیں کریں گے،سارے میڈیکل سرٹیفکیٹ بعد میں بنوائے گئے ہیں۔ مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے تسلیم کیا کہ مدعی کی دیوار پھلانگتے ہوئے ملزم کے پاو¿ں کی ہڈی ٹوٹی،ملزم کا وقوعے سے پہلے ہی زیر علاج ہونے کا موقف درست نہیں,ملزم نے پستول دکھا کر مدعی سے زیادتی کی۔ملزم پر صوابی کے تھانے ٹوپی میں مارچ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، تبسم نامی خاتون نے ملزم نہال پر زبردستی زیادتی کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے زنا بالجبر کے ملزم نہال کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہو ئےمعاملہ نمٹا دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!