وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بلوچ مسلح تنظیمیوں کے نام اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آواران سے گرفتار چھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے۔ وی بی ایم پی گذشتہ ایک دہائی کے زائد عرصے سے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک ہے۔ تنظیم نے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر کی جب ایک بلوچ مسلح تنظیم نے مذکورہ گرفتار افراد کی اپنے تحویل میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے خیال رہے مذکورہ افراد کو رہا کرنے کے حوالے سے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے۔ تاہم تاحال ان کو رہا نہیں کیا گیا۔






