کوئٹہ شہر واطراف میں گیس پریشر کی شدید کمی پر تشویش کا اظہار

کوئٹہ شہر واطراف میں گیس پریشر کی شدید کمی پر تشویش کا اظہار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے پرےس رےلےز مےں کوئٹہ شہر واطراف مےں گےس پرےشر کی شدےد کمی پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ موسم سرما سے قبل ہی مختلف علاقوں مےں گےس کی قلت سے اےک بار پھر عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںکواری روڈ ، ملک جان محمد روڈ، سرکی روڈ، پشتون آباد، شالدرہ ، کاسی روڈ، ملک فقےر محمد روڈ، پشتون باغ، نواں کلی، لےبر کالونی ، سرہ غوڑگئی، ہنہ، کچلاغ ، سمنگلی ،مشرقی ومغربی بائی پاس ، لوڑ کارےز، تختانی بائی پاس ، ہزار گنجی ، سرےاب ومختلف علاقوں کے مکےنوں کو گےس کی پرےشر مےں کمی کے باعث شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ بالخصوص صبح اور شام کے اوقات مےں گےس کی پرےشر اےک دم کم ہوجاتی ہے جس سے چولہا تک نہےں جلتا۔ بےان مےںمطالبہ کےا گےا ہے کہ سوئی سدرن گےس کمپنی گےس پرےشر کی کمی کاخاتمہ کرتے ہوئے مذکورہ بالا تمام علاقوں اور کوئٹہ شہر واطراف مےں عوام کو گےس پرےشر کی درست پرےشر کے ساتھ فراہمی ےقےنی بنائےں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!