وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے لیے دن رات باتیں کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی فنانس کمیشن پربات کیوں نہیں کرتی۔انھوں نےکراچی کے مسائل کا حل لوکل گورنمنٹ اورآرٹیکل ایک سو چالیس اے کا نفاذ قرار دیا۔ اسلام آبادمیں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیاں مجھے بچاؤ مہم کا حصہ ہیں، دونوں کے بچے”ابو بچاؤ” مہم چلا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاست ہی نہیں کررہی،آصف زرداری نے اس کوسندھ کی پارٹی بنادیاہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت عوام کیلئے کوئی بیانیہ نہیں ہے،بجٹ تقاریرمیں کوئی ایک بھی معاملہ نہیں جس کو ریفر کیا جاسکے۔ کراچی سےمتعلق انھوں نے کہا کہ شہر کےمسائل کا مستقل حل لوکل گورمنٹ اورآرٹیکل 14اے کا نفاذ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر گلا پھاڑنے والی پی پی صوبائی کمیشن پرخاموش کیوں ہے،اضلاع کوحصہ دیئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے کی تمام کوشش کر رہے ہیں معاونِ خصوصی کےمعاملے پرفوادچوہدری نے کہا کہ سلیم باجوہ کا کیس دیگر استعفوں سے الگ ہے،صرف الزامات لگنے کی بنیاد پراستعفیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق فوادچوہدری نے کہا کہ جہانگیرترین کی وزیراعظم سےقربت مستقل تھی نا دوری مستقل ہے،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے۔ انھوں نےواضح کیا کہ جہانگیرترین کا حکومت میں بڑا کردارہے،وزیراعظم بھی ان کا بےحد احترام کرتےہیں،جہانگیرترین دیگرالزامات کا سامنا کررہےہیں






