کوئٹہ(آن لائن )تربت کی معروف سماجی کارکن ،آرٹسٹ اور دزگہارمیگزین کی ایڈیٹر صحافی پراسرار طورپر قتل کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق تربت کی معروف سماجی کارکن ،آرٹسٹ اور دزگہارمیگزین کی ایڈیٹر صحافی شاہینہ شاہین بلوچ پراسرار طورپر قتل کردی گئی مقتولہ شاہینہ شاہین پی ٹی وی کی مورننگ شو کی ہوسٹ بھی رہی ہیںشاہینہ نے بلوچستان یونیورسٹی سے آرٹس اینڈ فائن میں ایم اے کیاتھا،لا ش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔
