ملکی اداروں کو مفلوج بنا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے ‘ پشتونخوامیپ

ملکی اداروں کو مفلوج بنا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے ‘ پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ہرنائی :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری عبدالرحیم زیاراتوال، پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین سید لیاقت علی آغا، گل محمد کاکڑ، فاروق وطن شاد، پارٹی ضلع ہرنائی کے سیکرٹری محمد نعیم خان نے ہرنائی کے علاقے سپین تنگی کے کلی شین کچھ میں پارٹی کے علاقائی سیکرٹری رضاخان کی جانب سے پارٹی کے رہنماوں کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف ظہرانے اور سپین تنگی پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اور ہرنائی میں پارٹی رہنما ملک عبدالسلام ترین کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف وفود، سپین تنگی پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا اورہرنائی میں ہر جگہ پر ان ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے مگر اب گزشتہ ڈھائی سالہ دور حکومت میں علاقے میں کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے ۔جبکہ موجودہ سلےکٹڈ حکمرانوں مےں اتنی جرات تک نہےں کہ وہ ہمارے دور کے منظور کےئے گئے وفاقی پی اےس ڈی پی مےں منظور شدہ اسکےمات پر عملدرآمد کراسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سول مارشلا مسلط ہے اور عوامی حقوق بری طرح غصب ہورہے ہیں۔ملکی تمام اداروں کو مفلوج بناکر عوام کو در پدر کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور کردےا گےا ہے ۔ نااہل سلےکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالےسےوں کے باعث ملک آج بدترےن دور سے گزر رہا ہے اور غرےب عوام پر بدترےن اور تارےخی مہنگائی مسلط کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اورہمارے نوجوانوں کو قومی تحریک سے درو کرنے کے لیے تمام شہروں میں منشیات کا کاروبار سرعام ہو رہا ہے تاکہ ہماری نی نسل اس میں مبتلا ہوسکے اور اس قبیح عمل کے پیچھے ادراے ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشےات فروشی کے کاروبار مےں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے انتہائی افسوسناک ہے ہمارے جوانوں طبقے کو سستے نشوں کا عادی بناکر ان کی زندگےاں تباہ کی جارہی ہے ہر ضلع مےں اےک منصوبہ بندی کے تحت ےہ کاروبار شروع کےا گےا ہے اور اسے گلی ،کوچوں تک دوام دےا گےا اور تمام کاروبار ضلعی انتظامےہ ، پولےس ، لےوےز کے سامنے جاری ہے لےکن مجال ہے کہ کوئی بھی فورس اپنی ذمہ داری پوری کرے جس سے منشےات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ ممکن ہو ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کےلئے تعلےم اور کھےل کے مواقع پےدا کےئے جائے ، انہےں روزگار دیا جائے اور ہر ضلع وعلاقے مےں چھوٹے بڑے کھےل کے مےدان اور ان مےں کھےلوں کے مقابلے منعقد جائے اور کھلاڑےوں اور مختلف ٹےموں کی حوصلہ افزائی کےلئے اقدامات کےئے جائے ۔ لےکن موجودہ سلےکٹڈ صوبائی حکومت اےسے ہر اقدام سے گرےزا ہے جس سے ہمارے نوجوانوں ، کھلاڑےوں کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ان کی روشن ترقی کی بجائے انہےں تارےکےوں مےں دھکےلنا چاہتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامےپ نے اپنے دور حکومت مےں مختلف اضلاع مےں سپورٹس فےسٹےولز کا انعقاد کراےا جس مےں ہمارے وطن کے باصلاحےت نوجوان ، کھلاڑیوں نے اپنی فن وکارکردگی کامظاہرہ کرکے ےہ ثابت کےا کہ ان مےں ہر قسم کی صلاحےت موجود ہے ۔ اےسے کھلاڑےوں ، ٹےموں مےں سپورٹس فنڈز کے ذرےعے انعامات، کھےلوں کے سامان وغےرہ تقسےم کےئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامےپ اپنے عوام کو کسی بھی حال مےں تنہا نہےں چھوڑےگی بالخصوص اےسے حالات مےں جب ہر طرف سے ان پر ترقی وخوشحالی کے دروازے بند کرکے پَرامن حالات کو خراب کےا جارہا ہے اور بدامنی ، دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں ، اغواءکارےوں، بھتہ خورےوں کے ذرےعے ہمارے عوام کی نسل کشی وتباہی کی کسی صورت بھی اجازت نہےں دی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!