سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ، آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جائے گا ، کمانڈنٹ تفتان رائفلز

سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ، آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جائے گا ، کمانڈنٹ تفتان رائفلز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(نامہ نگار) فرنٹیئر کور ساوتھ بلوچستان تفتان رائفلز ہیڈ کوارٹر نوکنڈی میں چھ ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی اور ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر کرنل کمانڈنٹ تفتان رائفلز عبدالمجید کاکڑ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا کیں۔منعقدہ تقریب میں ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا نے یوم دفاع کے حوالے سے تقاریر پیش کیے۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔ تقریب کے شرکاء سے کمانڈنٹ کرنل عبدالمجید کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان آج کا دن ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جو55 سال قبل دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جواں مردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے۔یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان کے عوام آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965 اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا۔آج بھی پاک فوج کے نوجوان سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔ تقریب میں شہر کے معززین سیاسی و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر لیویز کے شہدہونے والے اہلکاروں کی لواحقین کو انعامات سے نوازہ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!