اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 441 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ اس دوران 6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد5ہزار 540 ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں9 ہزار 292، پنجاب میں 9 ہزار781 ,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 522، اسلام آباد میں2 ہزار 476 ، بلوچستان میں 434،گلگت بلتستان میں 308اورآزاد کشمیر میں 268 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 950 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 99 مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 356، بلوچستان میں 13 ہزار 227، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 137، اسلام آباد میں 15 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 755، پنجاب میں 97 ہزار 461 اور سندھ میں 1 لاکھ 31 ہزار 115 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 365 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 436،اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 213 اموات ہوئیں،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 256 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔اسلام آباد میں کل 177 ،بلوچستان میں 145. گلگت بلتستان میں 73 اموات ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 28 لاکھ 50 ہزار121ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 29 مریض زیر علاج ہیں






