مقبوضہ بیت المقدس : قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیکی قبہ الصخرہ کے مقام کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ریاستی جبر کے سلسلے کوآگے بڑھاتے ہوئے قابض صہیونی حکام نے القدس کے شہری حامد حماد سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرا دیا۔حماد کو چند ماہ قبل اسرائیلی حکام کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں اسے مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ القدس می کسی فلسطینی خاندان کو اسی کے ہاتھوں اس کے مکان سے محروم کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ آئے روز قابض صہیونی انتظامیہ القدس کے فلسطینیوں سے زبردستی ان کے مکانات مسمار کرا دیتی ہے۔






