کراچی کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: لیاری کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن مکمل کر کے زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور اب ملبہ اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ رینجرز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم گنجان آباد علاقے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں پریشانی کا سامنا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ عمارت کے گرنے سے دیگر عمارتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ساتھ ہی موجود عمارت کو لکڑیوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر گودام تھا جس کی پہلی منزل پر مزدور رہائش پزیر تھے جب کہ علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ عمارت خالی تھی اور اس میں کوئی رہائش پزیر نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!