اسکول کھلنے کے پہلے دن طالبہ جاں بحق

اسکول کھلنے کے پہلے دن طالبہ جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کورونا کی وباء کی بندش کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن کراچی کے نجی اسکول میں ایک طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ نہ ہی بچی کو بروقت اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری طور پر اس حادثے کی اطلاع دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!