موٹر وے زیادتی، ایک اور ملزم بالا مستری بھی گرفتار

موٹر وے زیادتی، ایک اور ملزم بالا مستری بھی گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزمان عابد اور شفقت کے مبینہ تیسرے ساتھی بالا مستری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بالا مستری کو چیچہ وطنی میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، جو مرکزی ملزم عابد کے ساتھ مختلف وارداتوں میں شریک رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت نے بتایا ہے کہ وقوعہ کے روز بالا مستری ساتھ آیا تھا مگر راستے سے واپس چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بالا مستری نے ملزم شفقت اور عابد کے ساتھ مل کر تقریباً 11 وارداتیں کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بالا مستری نے بتایا کہ وہ عابد اور شفقت کے ساتھ مل کر کرول گاؤں کے قریب لوٹ مار کرتے تھے جہاں وہ درخت کے تنے سڑک پر رکھ کر گاڑیاں روکتے تھے اور گاڑیوں میں موجود شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ موٹروے پر وہ بھی عابد اور شفقت کے ساتھ واردات کی نیت سے ہی نکلا تھا لیکن آدھے راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!