زمیندار‘ ملازمین اور تاجر برادری کو آسان شرح منافع پر قرض دیا جائے گا‘ نیشنل بینک قلات برانچ

زمیندار‘ ملازمین اور تاجر برادری کو آسان شرح منافع پر قرض دیا جائے گا‘ نیشنل بینک قلات برانچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات(نامہ نگار)منیجر نیشنل بینک آف پاکستان قلات برانچ حاجی ملک داد بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے عزم نو پروگرام کے تحت آسان شرح منافع تاجر برادری ،زمیندار اور ملازمین سمیت دیگر کے لیے نادر موقع ہے عزم نو پروگرام کے تحت بینک صارفین زمینداروں ملازمین اور تاجر برادری کو آسان شرح منافع پر قرض دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل بینک آف قلات برانچ میں عزم نو پروگرام کے تحت آگاہی مہم کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر تاجر برادری، ملازمین ،زمیندار اور مختلف مزدور یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔منیجر نیشنل بینک آف پاکستان قلات برانچ حاجی ملک داد نے کہاآگاہی مہم کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستا ن صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ملازمین تاجر برادری اور زمینداروں کے ساتھ ساتھ دلچسپی رکھنے والے دیگر اشخاص کو بھی ان کے چوائس اکاﺅنٹ کے زریعہ آئی بی ٹی ٹرانزیشن چیک بک سینٹ آرڈر و دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گئی ملازمین کے لیے شرح منافع کو بیس فیصد سے کم کر کے اٹھارہ فیصد کر دی گیں ہیں اور قرض کی رقم بیس لاکھ سے بڑھا کر تیس لاکھ کر دیا گیا ہیں انہو نے کہا کہ اگر تاجر برادری اپنی کاروبار کو بڑانا یا شروع کرنا چاہتے ہیں تو بینک کے مروجہ قوانین کے تحت وہ بھی قرضہ وصول کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زمینداروں کے لیے عزم نو پروگرام کے تحت ایک بہت بڑی خوش خبری یہ ہے کہ وہ اپنی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان سے ٹریکٹر ،ادویات اور اپنی زمینوں کو ہموار کرنے کے لیے بھی مزکورہ بینک سے آسان شرح منافع پر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے زرعی پاس بک رکھنا لازمی ہو گا اگر کسی زمیندار کے پاس سونا ہے اور وہ بطور گارنٹی سونا بینک میں رکھ کر قرضہ حاصل کرنا چائے تو وہ بھی بینک سے قرضہ حاصل کرسکتا ہے اس موقع پر آگاہی مہم میں شریک تاجر برادری ملازمین زمیندار اور مختلف یونینز کے نمائندوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے عزم نو پروگرام کے تحت ملنے والی آسان شرح منافع کو خوب سرہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!