کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ، مرکزی سینئرنائب امیر مولانا عبدالوہاب ڈھیر ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف ، سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکہ کی مسلسل دھمکیوں اور جارحیت سے پورا خطہ اور اسلامی ممالک امن کے حوالے سے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہورہے ہیں ۔ امریکہ ایک طرف امن معاہدہ دوسری طرف مسلسل حملوں سے جنگ کو طول دینا چاہتا ہے ۔ امریکہ عالم اسلام سے امن اور ترقی و خوشحالی چھین رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس بدمست ہاتھی کی انتہا پسندی پر کیوں خاموش ہے ۔امریکہ کی جارحیت سے عالمی امن خطے سے دوچار ہورہا ہے ،عالمی برداری امریکہ کی جارحیت و بربریت کر روک دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں قیام امن مکمل طور پر ناکام ہے، حکومت نے عوام ، تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو ڈاکووں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، پورے صوبے میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیںدیتی ۔ قومی شاہراہوںاور صوبے کے تمام اضلاع میں بدامنی کے باعث عوام کہیں پر بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ فیصلوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بدامنی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔






