ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مریم نواز

ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مریم نواز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: مسلم لیگ (ن ) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مہم ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز سے ووٹ کو عزت دو پاسبان بننے والے رضاکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے، آئین کی پاسبانی، پاکستان کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت میں مکالمے اور دلیل سے اختلاف رائے کے تبادلے کی مثبت اقدار کو فروغ دیا جائے، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا پیغام پھیلایا جائے گا، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!