لورالائی: انصاف پےنل لورلائی کی کال پرلورلائی میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کے دوران ہرقسم کا کاروبار مکمل بند ،انجمن تاجران بلوچستان،انجمن تاجران پاکستان اور دےگر تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کر رکھی تھی پولیس کا گشت جاری رہاانصاف پےنل لورالائی نے عوامی مسائل کے حل کے لئیے پیدل لانگ مارچ لورالائی ٹو کوئٹہ 10 روز میں مکمل کر کے مطالبات کے حل تک کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے لورالائی انصاف پینل کی جانب سے لورالائی اور پورے ژوب ڈویژن کی عوام کے بڑے مسائل کوئٹہ ٹو ڈےرہ غازخان اور کوئٹہ ٹو ڈی آئی خان روڈ پر آئے روز اےکسےڈنٹ کے نتےجہ مےں قےمتی جانوں کے ضےاءکی روک تھام کے لئیے روڈ کو دورایہ کرنے ٹرائیبل اےرےا ژوب ڈویژن میں صوبائی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹےکس لگانے کے خلاف ،لورالائی سپرا راغہ روڈ کو فورا تعمےر اور دےگر اجتماعی مسائل حل کروانے کے لئےےاورپرےس کانفرنس کے ذرےعے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دی تھی لورالائی کی تاجر تنظےموں انجمن تاجران بلوچستان،انجمن تاجران پاکستان،انجمن تاجران ودکانداران نے بھی مکمل ہڑتال کی حماےت کررکھی تھی انجمن تاجران کے حاجی ےعقوب شاہ کاکڑ ،قاضی اسلم ناصراور اسکی دےگر کابےنہ،انجمن تاجران پاکستان کے حاجی صابر کدےزی ،عثمان جلالزئی اور دےگر بھی شہر مےں کی جانے والی ہڑتال کا جائزہ لےتے رہے ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئےے پولےس کا گشت جاری رہا انجمن تاجران کی تنظےموں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ڈوےژن پر پراپرٹی ٹےکس کو فورا ختم کےا جائے اےکسےڈنٹوں کے پےش نظر روڈ کو دوراےہ کےا جائے اور دےگر مطالبات فورا منظور کئےے جائےں انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اور تمام سےاسی و سماجی تنظےمےں ملک کر ژوب ڈوےژن کے نےشنل ہائی وےز روڈ کو بند کر کے مکمل ٹرےفک جام کر دےں گے جسکی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔
