کوئٹہ:صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بلوچستان کے طلباءجو پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہےں ان کے لئے خوشخبری کی خبر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر سناتے ہوئے کہا کہ”وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجاب میں بلوچستان کے زیر تعلیم بچوں کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے طلباءکے تعلیمی کیرئیر کے تسلسل کو بغیر کسی تعطل اور خلل کے جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے“






