پولیس گردی کریں، یا کنٹینر گردی، 16 اکتوبرکو ہر حال میں جلسہ ہو گا،مریم اورنگزیب

پولیس گردی کریں، یا کنٹینر گردی، 16 اکتوبرکو ہر حال میں جلسہ ہو گا،مریم اورنگزیب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 16 اکتوبرکو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں مریم اورانگزیب کہا کہ عمران صاحب ووٹ کو عزت دو ،تحریک کنٹینر نہیں روک سکتے ، 16 اکتوبر کا جلسہ انشاءاللہ تو ہوگا ۔ انہوں نے کہا جتنا چاہیں ،پولیس گردی کریں، ،کنٹینر گردی کریں، عمران صاحب گرفتارکریں، کنٹینرزکے پیچھے چھپیں،16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا ،انشاءاللہ۔ انہوں نے کہا آٹا،چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے ۔ عوام آٹاچینی دوائی چوروں کا ہر کنٹینر عبور کرے گی ۔ عمران صاحب اب گھر جانے کی تیار ی کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور افسران بدلنے سے بھی اب کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!