ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو  جیلیں کم پڑ جائینگی ‘ مریم نواز

ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو جیلیں کم پڑ جائینگی ‘ مریم نواز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہربچے، بزرگ اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے، نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہی ہوتی ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے تکلیف صرف انہی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اورعوام کا حکومت اورایک پیج کے خلاف رد عمل سامنے آرہا ہے عنقریب ان کو 2200افراد پر نہیں بلکہ 22کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنے ہوں گے ۔ حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے او روہ نیب کی طرح جعلی نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22سے35فیصد اضافہ کر دیا گیا، دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے، نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہی ہوتی ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاجروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!